Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، بلدیاتی انتخابات ہوتے ہی کے ایم سی میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں

ایم کیوایم کےحمایت یافتہ افسران کونئی پوسٹنگ سےنوازدیاگیا
شائع 21 جنوری 2023 02:32pm

کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہوتے ہی کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) میں بڑے پیمانے پر تبادلے اورتقرریاں جاری ہیں۔

ایم کیوایم پاکستان نے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا لیکن ان کے حمایت یافتہ افسران کی عہدوں پرتقرریاں کی جاری رہی ہیں۔

کے ایم سی میں گریڈ 19 کے افسرسلیم احمد سینئرڈائریکٹرای اینڈ آئی پی، گریڈ 18 کے افسر کمال الدین ڈائریکٹرای اینڈ آئی پی، گریڈ 19 کے افسر قیوم خان کو ڈائریکٹر چارج پارکنگ اورکنورایوب کا تبادلہ ڈائریکٹرچارج پارکنگ سے ڈائریکٹرسفاری پارک کردیا گیا ہے۔

گریڈ 19 کے افسران جن میں ریاض احمد کھتری سینئر ڈائریکٹرفنانس اینڈ اکاؤنٹس، محمود بیگ ڈائریکٹرپلاننگ اکاؤنٹس اینڈ فنانس، راشد نظام ڈائریکٹرایڈمن فنانس اینڈ اکاؤنٹس، آفاق مرزاسینئرڈائریکٹرآئی ٹی کےایم سی، اصغردرانی ڈائریکٹر پے رول، وقاراحمد ڈائریکٹرآراینڈ آراکاؤنٹس اینڈ فنانس تعینات کیا گیا ہے۔

گریڈ 18 کے افسر مسرت خان ڈائریکٹرانٹرنل آڈٹ کے ایم سی تعینات کیا ہے، جبکہ افسران کی تقرریاں ایڈمنسٹریٹرکراچی کی منظوری سے کی گئیں ہیں۔

kmc