Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

ڈاکٹرزنے انجیو گرافی کےباعث انجیو پلاسٹی کردی
شائع 21 جنوری 2023 12:44pm
تصویر: اے پی پی/فائل
تصویر: اے پی پی/فائل

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث حیدرآباد کے این آئی وی سی ڈی اسپتال قاسم آباد منتقل کردیا گیا۔

شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرزنے انجیو گرافی کےباعث انجیو پلاسٹی کردی ہے۔

ڈاکٹرزکے مطابق شرجیل میمن کے دل کی 2 شریانیں بند تھیں، انہیں 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق شرجیل میمن کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے اور انہیں 24 گھنٹوں بعد گھر منتقل کر دیا جائےگا۔

علالت کے بعد شرجیل میمن کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی ہے۔

Sharjeel Memon