Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہدری شجاعت نے مونس الٰہی کو بڑے پارٹی عہدے سے ہٹا دیا

جنرل طارق بشیر چیمہ نئے پارلیمانی لیڈر مقرر
شائع 20 جنوری 2023 06:30pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے مونس الٰہی کو پارٹی کے بڑے عہدے سے ہٹا دیا۔

شجاعت حسین اور پرویز الٰہی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، چوہدری شجاعت نے مونس الٰہی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کےعہدے سے ہٹا دیا۔

مونس الٰہی کو عہدے سے برطرف کرکے پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کو پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت معطل کرکے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا۔

طارق بشیر چیمہ نے مونس الٰہی، حسین الہی اور سینیٹر کامل علی آغا کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیئے تھے۔