Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

سبی، ریلوے ٹریک پردھماکا، انجن سمیت 3 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

کئی افراد کے زخمی ہونے اطلاع
شائع 20 جنوری 2023 01:10pm

سبی میں پشی کےعلاقےمیں ریلوے ٹریک پردھماکا ہوگیا، جس کے باعث ٹرین کو نقصان پہنچا ہے۔

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس دھماکےکی زد میں آگئی انجن اور 3 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے اطلاع ہے۔

ایف سی اور لیویز نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بوگیوں سے زخمیوں کے نکالنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ امدادی کاررائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بلوچستان