Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان فائرنگ کیس کی جے آئی ٹی وزارت داخلہ میں چیلنج

ملزم نوید نے وزارت داخلہ میں درخواست دائرکی
شائع 20 جنوری 2023 12:30pm
تصویر/ فیس بک
تصویر/ فیس بک

چیئرمین پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی)عمران خان فائرنگ کیس کے ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو وزارت داخلہ میں چیلنج کر دیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے سربراہ پر سنگین الزامات ہیں انہوں نے تفتیش ایک سول افسر کے سپرد کر دی ہے، قانون کے مطابق سول افسر دہشت گردی کے مقدمے کی تحقیقات کر ہی نہیں سکتا۔

متن کے مطابق جے آئی ٹی پہلے دن سے بدنیتی کا مظاہرہ کر رہی ہے، بدنیتی سرکاری خط و کتابت میں تصدیق ہو چکی ہے جے آئی ٹی سربراہ نے مقدمےمیں فرضی گواہ اورملزم متعارف کروائے ہیں۔

مزید کہا کہ وفاقی حکومت موجودہ جے آئی ٹی سے کیس کی تفتیش فوری واپس لے اور کسی ایماندار اور سیاسی وابستگی سے پاک پولیس افسران کے سپرد کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 3 نومبر کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔ واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا تھا۔

imran khan

Wazirabad attack