Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: سی ٹی ڈی کے 850 میں سے 700 سی ٹی ڈی اہلکار وی آئی پی ڈیوٹی پر تعینات

اسلام آباد میں ہونے والی وارداتوں میں 130 فیصد اضافہ
شائع 19 جنوری 2023 07:10pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورشہریوں کے تحفط کے لئے بھرتی کئے گئے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے 850 میں سے 700 اہلکار وی آئی پیز کی ڈیوٹی پر مامور ہیں، جبکہ صرف 150 سی ٹی ڈی اہلکار 20 لاکھ سے زائد آبادی کا تحفظ کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں ہونے والی وارداتوں میں 130 فیصد اضافہ ہوگیا ہے اور پولیس افسران صاحب اقتدار کو خوش کرنے میں مصروف ہیں، سی ٹی ڈی کی 80 فیصد نفری وی آئی پیز ڈیوٹی پر مامور ہے۔

ستتر رکنی وفاقی کابینہ، ججز، پولیس افسران کی سیکیورٹی پر 700 سی ٹی ڈی اہلکارتعینات ہیں، موجودہ پولیس افسران نے گزشتہ ادوارمیں بنائی گئی جدید اسلحہ سے لیس 90 سے زائد اہلکاروں پر مشتمل سی ڈی ٹی کی ہائی الرٹ ٹیم کو بھی ختم کردیا۔

اسلام آباد

CTD

VVIP Security