کراچی، کالعدم تنظیم کے گرفتار 5 مبینہ دہشتگردوں کے اہم انکشافات
کراچی میں حساس ادارے اور کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہاتھوں کالعدم تنظیم کے گرفتار5 مبینہ دہشت گردوں نے اہم انکشافات کردیے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دوران تفتیش گرفتارمبینہ دہشتگردوں نے اہم حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں نے لسانی بنیاد پر مکلی ٹھٹھہ میں تاجر پر قاتلانہ حملے کا اعتراف کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی واردات کی ویڈیوز بھی حاصل کرلی گئیں، گروہ کومعشوق کمرانی اور اصغرشاہ بیرون ملک سے فنڈنگ کرتے ہیں مبینہ دہشتگرد ہائی ٹینشن لائن اڑانا چاہتے تھے، جس کی تصاویر سامنے آگئیں۔
مزید کہا کہ تصاویرمیں ہائی ٹینشن پول کے اطراف نصب بارودی مواد دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان نے غیرملکیوں اور حساس ادارے کے افسران کی ریکی کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے، جبکہ 3 مبینہ دہشتگردوں کو مواچھ گوٹھ، 2 کو ایمپریس مارکیٹ سے گرفتارکیا تھا۔
Comments are closed on this story.