Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر نے 35 پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے

الیکشن کمیشن نے تمام 35 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2023 07:48pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی بھی کردیا۔

الیکشن کمیشن نے استعفے منظور کئے جانے کے بعد مراد سعید، عمر ایوب، اسد قیصر، پرویز خٹک، عمران خٹک، شہریارآفریدی، علی امین گنڈاپور اور نورالحق قادری کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

اس کے علاوہ علی نواز اعوان، اسد عمر، راجہ خرم نواز، صداقت علی خان، غلام سرور، شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، منصور حیات خان، فوادچوہدری، حماد اظہر، ثنا اللہ مستی خیل، شفقت محمود، عامر ڈوگر اور شاہ محمودقریشی بھی ڈی نوٹیفائی کردئیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیر خان، علی زیدی، آفتاب صدیقی، عطا اللہ، آفتاب جہانگیر، اسلم خان، نجیب ہارون اور قاسم سوری کو بھی ڈی نوٹیفائی کردیا۔

pti

National Assembly

PTI Resignation