Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی، مونس کو بھی نوٹس جاری

وضاحت قبول نہ ہونے پر ان کی بنیادی رکنیت معطل کردی جائے گی، نوٹس
اپ ڈیٹ 16 جنوری 2023 07:49pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت معطل کرکے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

پرویزالہیٰ کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کے بیان پر مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور صوبائی قیادت کی تحریک انصاف میں ممکنہ شمولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر شجاعت نے صوبائی صدر چودھری پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم نہیں کر سکتا، ‏مسلم لیگ ق بحیثیت سیاسی جماعت اپنا تشخص اور ووٹ بینک رکھتی ہے، پرویزالہٰی 7 دن میں وضاحت پیش کریں۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے مونس الٰہی، حسین الہی اور سینیٹر کامل علی آغا کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

ق لیگی رہنماؤں کو جاری کیئے گئے نوٹسز میں کہا گیا کہ یہ عہدے آپ کے پاس پارٹی کی امانت ہیں، اگر آپ کسی دوسری جماعت میں جارہے ہیں تو مستعفی ہوکر جائیں، وگرنہ آپ کو ڈی سیٹ کروانے کے لئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جائے گا۔

pti

Chaudhry Pervaiz Elahi

PMLQ

Chaudhry Shujat Hussain