Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: باپ کے ہاتھوں سمندرمیں پھینکے گئے بچوں میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی

غوطہ خور ٹیمیں دوسرے بچے کو تلاش کررہی ہیں
شائع 15 جنوری 2023 10:12am

کراچی میں تین روز قبل باپ کے ہاتھوں منوڑہ کے سمندرمیں پھینکے جانے والے 2 بچوں میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی۔

بچے کی لاش ریسکیو اداروں کے غوطہ خور نے ڈھونڈی جسے کاروائی کے لیے پولیس کے حوالےکردیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیم کے غوطہ خور دوسرے بچے کو تلاش کررہے ہیں۔

بچوں کے والد نے اہلیہ سے ناراضگی پر بچوں سمیت مبینہ خودکشی کی کوشش کی تھی لیکن والد کو بچا لیا گیا تھا۔

ڈوبنے والے کیڈریک اور کینریک کی تلاش اسی روز سے جاری تھی، سمندر میں جاری ریسکیو آپریشن میں ایدھی رضا کار اورغوطہ خوروں کی مدد لی جارہی ہے۔

karachi

Sindh Police