Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا ایک اور سرپرائز، وزیرِ اعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو امید ہے کہ ایم کیو ایم ووٹ نہیں دے گی۔
اپ ڈیٹ 14 جنوری 2023 04:32pm

اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا، صدر مملکت بہت جلد وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو امید ہے کہ ایم کیو ایم ووٹ نہیں دے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چطوہدری فواد حسین نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ، ”شہباز شریف تیاری کریں۔“

دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان نے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس شام 5 بجے طلب کرلیا ہے، جس میں حکومت سے علیحدگی سمیت تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

Vote of Confidence

PM Shehbaz Sharif