Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی بلدیاتی انتخابات: موجودہ صورتحال میں تصادم کا خدشہ ہے، رانا ثناءاللہ

"سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہیں آئین، قانون کی روشنی میں مناسب حل نکالا جائے"
شائع 14 جنوری 2023 11:52am
بعض شرپسندعناصر صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، وزیر داخلہ - تصویر/ فیس بٰک
بعض شرپسندعناصر صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، وزیر داخلہ - تصویر/ فیس بٰک

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر بعض شرپسند عناصرصورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ سیاسی جماعتوں میں شدید اختلافات ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کوئی ایک چھوٹا سا واقعہ بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے الیکشن کمیشن اورعدلیہ حالات کی سنگینی کا نوٹس لے اور آئین اور قانون کی روشنی میں مناسب حل نکالا جائے۔

گزشتہ روز ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اپنا حکم جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دادو کی 2 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

Rana Sanaullah

Sindh Local Bodies Election