Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم اور آصف زرداری کا خالد مقبول سے رابطہ، ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

وفاقی حکومت کے وفد کا کراچی آنے کا بھی امکان، ذرائع
شائع 13 جنوری 2023 11:18pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کنوینئر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) سے رابطہ کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ وفاقی حکومت کے وفد کا کراچی آنے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم ہماری اتحادی ہے، ان کے تحفظات پر پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں، مسائل کو حل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آصف زرداری نے بھی متحدہ کنوینئر سے رابطہ کیا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا جب کہ سابق صدر نے معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس ضمن میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آصف زرداری سے رابطہ ہوا ہے، امید ہے زرداری صاحب اپنا کہا پورا کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ کی مشکلات کا اندازہ ہے، البتہ مطالبات پورے نہ ہونے پر دو گھنٹے بعد دوبارہ بیٹھیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں حلقہ بندیوں کے تنازع پر ایم کیو ایم اتحادی حکومت سے علیحدگی پر غور جب کہ وزراء کو استعفے تیار رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر ایاز صادق نے ایم کیو ایم رہنما سے رابطہ کرکے آگاہ کیا کہ ہر معاملے کو سنجیدہ سے دیکھ رہے ہیں، جلد ایم کیوایم کےخدشات کو دور کیا جائے گا۔

Shehbaz Sharif

Asif Ali Zardari

karachi

MQM Pakistan

Sindh Local Bodies Election