حلقہ بندیوں کے تنازع پر ایم کیو ایم کا حکومت سے علیحدگی پر غور
کراچی اور حیدرآباد میں حلقہ بندیوں کے تنازع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) اتحادی حکومت سے ناراض ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حلقہ بندیوں کے معاملے پر وفاق حکومت سے علیحدگی پر غور جب کہ وزراء کو استعفے تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے حکومت سے الگ ہونے کی رائے دی جب کہ معاملے پر حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد پارٹی کنوینئر خالد مقبول صدیقی کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وزیر اعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں اور پی ٹی آئی کی جانب سے ایم کیوایم کو دوبارہ اتحاد کی آفر بھی دی جا سکتی ہے جس پر متحدہ مان گئی تو وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینا مشکل ہوگا۔
ایک بیان میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کے بعض ارکان کی رائے ہے 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن ہو تو حکومت سے علیحدہ ہوجائیں، حتمی فیصلہ کل ایم کیوایم کے جنرل ورکرز اجلاس میں ہوگا۔
Comments are closed on this story.