عام انتخابات کی تیاریاں تیز، الیکشن کمیشن کا جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ
ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنانے کیلئے پی ٹی سی ایل کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے ضلعی دفاترمیں انٹرنیٹ اور دیگر مسائل جاننے کیلئے سروے کا آغاز کردیا۔
کمیشن نے ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنانے کیلئے پی ٹی سی ایل کی خدمات حاصل کرلیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے نتائج موصول ہونے میں مدد ملے گی۔
کمیشن نے خط کی کاپیاں صوبوں کے دفاتر کو بھجوا دیں۔
general elections
Election commission of Pakistan
Latest Technology
مقبول ترین
Comments are closed on this story.