Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف آئی اے کی کارروائی، منی ایکسچینج کے غیرقانونی کاروبارمیں ملوث 5 ملزمان گرفتار

3 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے کرنسی نوٹ برآمد
شائع 11 جنوری 2023 12:40pm
کراچی میں سڑک کے کنارے کرنسی ایکسچینج اسٹال کے پاس سے گزر رہے ہیں - تصویر: اے ایف پی / فائل
کراچی میں سڑک کے کنارے کرنسی ایکسچینج اسٹال کے پاس سے گزر رہے ہیں - تصویر: اے ایف پی / فائل

لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی، حوالہ اور منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے 3 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے کرنسی نوٹ اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کرلی گئی ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان میں مسعود، یونس، طارق، محسن اور اشفاق شامل ہیں۔

ملزمان کی نشاندہی پر گینگ کے سرغنہ عابد نواز اور حامد اقبال بھی گرفتار کرکے فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Foreign Exchange

Money Exchange