Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف کی آج جنیوا سے واپسی، اگلا دورہ کس ملک کا کریں گے

جنیوا میں کامیاب ڈونرز کانفرنس کے بعد وطن واپس لوٹ رہے ہیں
شائع 10 جنوری 2023 01:07pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم شہباز شریف جنیوا میں کامیاب ڈونرز کانفرنس کے بعد آج رات وطن واپس لوٹ رہے ہیں، جس کےبعد ان کا دورہ یو اے ای شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم جمعرات کو 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے، شہباز شریف کے ساتھ اعلی سطح کا وفد بھی ہمراہ ہوگا۔

دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر امارات شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوگی، یو اے ای کی قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور تجارتی امور پر بات چیت ہوگی، پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں میں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

جنیوا کانفرنس کو کامیاب بنانے پر وزیراعظم عالمی برادری کے شکرگزار

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے جنیوا کانفرنس کی شاندار کامیابی پر شراکت داروں اور اقوام متحدہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں ہمدردی کے اظہار نے بےحد متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے کل دنیا نے دیکھ لیا کہ مصیبت زدہ انسانیت کو مسائل سے نکالنے کے لئے قومیں کس طرح اکھٹا ہوکر یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنیوا کانفرنس میں عالمی برادری نے شراکت داری کا بےمثال نمونہ پیش کیا ہے ، اجتماعی کوششیں زندگیون اور امیدوں کو دوبارہ روشن کریں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اس حوالے سے بے مثال لیڈرشپ کا مظاہرہ کیا،پاکستان کے عوام ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔

UAE

Geneva

PM Shehbaz Sharif

international conference