Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنیوا کانفرنس: فنڈز دینے والے ہم سے ایک ایک پائی کا حساب چاہیں گے، وزیراعظم

میں نے اپنی ٹیم کو واضح ہدایات دی ہیں کہ توثیقی تھرڈ پارٹی اس پروگرام کا حصہ ہوں گی، وزیراعظم
شائع 09 جنوری 2023 08:37pm

جنیوا کانفرنس میں پاکستان کیلئے اعلان شدہ امداد کے حوالے سے شفافیت کے سوال پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مشترکہ اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ان پروگراموں کو انتہائی شفاف انداز میں پورا کیا جائے گا۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے جنیوا میں اقوامِ متحدہ کے سیکٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ہمراہ پریس ٹاک میں نمائندہ آج نیوز محمد یونس نے سوال کیا کہ ’پاکستان فنڈز کے حوالے سے کیا شفافیت لائے گا کہ اس بات کو انشور کیا جائے کہ فنڈ سیلاب متاثرین تک پہنچے گا۔‘

جس کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ”میں نے اپنے آج کے خطاب میں کہہ چکا ہوں کہ چونکہ میں اس میکانزم پر یقین رکھتا ہوں، اس لیے میں نے اپنی ٹیم کو واضح ہدایات دی ہیں کہ توثیقی تھرڈ پارٹی اس پروگرام کا حصہ ہوں گی۔“

وزیراعظم نے کہا کہ ”آپ نے بالکل صحیح کہا، شفافیت ہماری پہلی ترجیح ہے اور اس کا تقاضہ یہ ہے کہ فنڈز مہیا کرنے والی بین لااقوامی کمیونٹی کے جو اعلانات ہو رہے ہیں، وہ خود ہم سے توقع کریں گے کہ ہم ایک ایک پائی کا حساب دیں۔“

وزیراعظم نے مزید کہا، ”اس کا واحد طریقہ یہ ہے کہ سارا نظام انتہائی شفاف ہو اور تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یا میکانزم میں حکومت یا کسی کا کوئی اختیار نہ ہو اور تھرڈ پارٹی خود حقائق کی بنیاد پر اس کا فیصلہ کرے۔“

PM Shehbaz Sharif

Pakistan Floods

Geneva Conference