Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

القادر یونیورسٹی اسکینڈل، زلفی بخاری سے نیب کی 3 گھنٹے پوچھ گچھ

زلفی نے نیب نوٹس کو سوچی سمجھی انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔
شائع 09 جنوری 2023 03:56pm

القادر یونیورسٹی کی زمین سے متعلق اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نیب آفس راولپنڈی میں پیش ہوئے۔

نیب ٹیم نےزلفی بخاری سے تین گھنٹے پوچھ گچھ کی اور سوالات ان کے حوالے کردئیے، پی ٹی آئی رہنما نے کیس کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں زلفی بخاری نے نیب نوٹس کو سوچی سمجھی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سوال نامہ دیا گیا ہے، میری لیگل ٹیم جواب دے گی۔

آڈیو لیکس کے حوالے سے زلفی بخاری نے کہا کہ ساری آڈیو لیکس کے بارے میں اسی ہفتے عدالت جا رہا ہوں، سیاست اتنی گندی ہو چکی ہے کہ اب قابل عزت رشتوں کا تقدس بھی نہیں رکھا جا رہا۔

زلفی بخاری نے مزید کہا کہ گھڑیوں کے معاملے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں، نہ ہی گھڑیاں فروخت کی ہیں۔

Zulfi Bukhari

Audio leaks

Alqadir University Trust Scandal