Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: قائدآباد ٹریفک جام میں لوٹ مار کا ملزم گرفتار

گرفتار ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
شائع 09 جنوری 2023 03:46pm

کراچی کے علاقے قائد آباد میں ٹریفک جام میں لوٹ مار کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، واردات کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیرعرفان بہادر کے مطابق قائد آباد مرغی خانہ اسٹاپ پر ٹریفک جام کے دوران شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم ساحل عمر ولد عمر کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس ایس پی عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزم ساحل عمر کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزم سے موٹرسائیکل اور ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔

ملزم کے خلاف تھانا شاہ لطیف ٹاون میں مقدمہ درج ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Karachi Street Crimes

SSP Irfan Bahadur