Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلشن اقبال کوچنگ سینٹر میں طالب علم کے قتل کی CCTV فوٹیج سامنے آگئی

2 ملزمان بوری میں کلاشنکوف ساتھ لے کرآئے، فوٹیج
شائع 08 جنوری 2023 03:09pm

کراچی کےعلاقے گلشن اقبال کے کوچنگ سینٹرمیں طالب علم کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی۔

فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار دوملزمان کو بوری میں کلاشنکوف کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان موٹرسائیکل پارک کرکےسینٹرکےاندر جاتے ہیں اور باہر آکر موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوجاتے ہیں۔

کوچنگ سینٹرمیں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس سے احسان نامی طالب علم شدید زخمی ہوا تھا جسے فوری طور پرعباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے سول اسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکاجبکہ مقتول کو سینے پر گولی لگی تھی۔

Street Crimes

Gulshan Iqbal