Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پُراسرار بیماری کے باعث مزید 9 افراد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

گزشتہ روز بھی اسی بیماری سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد چل بسے تھے
شائع 07 جنوری 2023 03:14pm

رحیم یار خان میں پُراسرار بیماری مزید پھیلنے سے متاثرہ خاندان کے مزید 9 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال کردیا ہے۔

نواحی علاقے رکن پورمیں مزید متاثر مشتبہ مریضوں میں 6 خواتین اور 3 مردوں سمیت 9 افراد شامل ہیں، جبکہ عالمی ادارہ صحت کی 5 رکنی ٹیم ڈائریکٹر ہیلتھ کے ہمراہ متاثرہ علاقے پہنچ گئی۔

عالمی ماہرین نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور علاقے کے لوگوں سے ملاقات کی اور ملحقہ علاقوں کا جائزہ لیا جبکہ محکمہ صحت نے بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے علاقے میں میڈیکل کیمپ قائم کردیا۔

محکمہ لائیواسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی بھی علاقے سے خوراک جانوروں اور انسانوں کے نمونے لے لیے ہیں، محکمہ صحت اور شیخ زید اسپتال کی رپورٹ کے مطابق گردن توڑ بخار 12 افراد کی موت کی وجہ بنا

عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے پر اسرار طور جاں بحق افراد کی موت کی ہر ممکن وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

rahim yar khan

Virus