Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان حملہ: ملزم کے موبائل فون کی فارنزک رپورٹ، تفتیش کیلئے 3 اہم نمبر مل گئے

ملزم نوید کے موبائل کا ڈیلیٹ ڈیٹا ریکورنہیں کیا جاسکا
شائع 07 جنوری 2023 02:16pm

آزادی مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے مبینہ ملزم نوید کے موبائل کا ڈیلیٹ ڈیٹا ریکورنہیں کیا جاسکا، تفتیش کیلئے 3 اہم نمبرز مل گئے۔

آج نیوزکو موصول ہونے والی فرانزک رپورٹ کے مطابق فون سے 138نمبرز، ایک ہزار 869 کالزکا ریکارڈ ملا۔ ملزم کے موبائل فون میں 2 سم بھی برآمد ہوئی ہیں۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو آڈیو، ویڈیو ریکارڈ دے دیا گیا۔

فارنزک رپورٹ کے مطابق فون میں موجود تھائی لینڈ کا ایک نمبر اہم ہے، تفتیش کے لیے 2 مقامی نمبر بھی اہم ہیں۔

ملزم کے واٹس ایپ گروپ میں ایک نمبر علی رضا کے نام سے محفوظ تھا۔ اس کے علاوہ 337 ایس ایم ایس، ایک ہزار 956 تصاویر، 499 کالز اور 212 ویڈیوزملی ہیں۔

فارنزک رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ملزم کے فون سے ڈیلیٹ کیا جانے والا ریکور کیا جا سکا۔

imran khan

Wazirabad attack

Forensic Report