Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا، سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق قانونی ترمیم ہائیکورٹ میں چیلنج

درخواست ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر سردار یوسف نے دائرکی
شائع 07 جنوری 2023 12:21pm
ذاتی مفادکیلئےترامیم غیرقانونی ہے،درخواست میں مؤقف - تصویر/ سوشل میڈیا
ذاتی مفادکیلئےترامیم غیرقانونی ہے،درخواست میں مؤقف - تصویر/ سوشل میڈیا

خیبرپختونخوا میں سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق قانون میں ترمیم کے معاملے پرمسلم لیگ (ن) نے ترمیم ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔

مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سردار یوسف نے درخواست دائرکی جس میں صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ ذاتی مفاد کیلئے ترامیم غیرقانونی ہےعوام کے پیسوں پرعیاشی کرنیوالے کو معاف نہیں کرسکتے، حکومت نے قانون اکثریت کے بل بوتے پر پاس کیاگیا جبکہ ہیلی کاپٹرکا استعمال ترمیم قانون کے منافی ہے۔

درخواست گزار سرداریوسف کا کہنا تھا کہ ترمیم کے ذریعے سرکاری ہیلی کاپٹرسیر و تفریح کیلئے استعمال ہوگا اور ہیلی کاپٹر کے 14 سال استعمال کوتحفظ دی جارہی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے14سال ہیلی کاپٹر استعمال کودرست قرار دیا تھا۔

KPK Government Helicopter