کراچی ایٹ فیسٹیول، سرد موسم میں مزیداد اور منفرد کھانوں کا میلہ
کھانوں کے شوقين افراد کے لیے رنگ برنگے کراچی ایٹ فیسٹول کے دسویں ایڈیشن کا آغاز ساحل سمندر پر قائم بیچ ویو پارک میں ہوگیا ۔
مزے مزے کے کھانوں سے سجے ایونٹ کراچی ایٹ فیسٹیول میں شرکت کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد پہنچی انہیں ٹریفک جام جیسے مسئلے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
کراچی ایٹ فیسٹول 6 سے 8 جنوری تک جاری رہے گا اگر آپ منفرد کھانوں کا شوق رکھتے ہیں اور فیسٹیول میں شرکت کرنا چاہتے ہیں یہ باتیں جان لیں ۔
فیسٹیول میں کیا کیا ملے گا ؟
کراچی ایٹ فوڈ فیسٹیول میں تقریبا 150 منفرد کھانوں کے اسٹالز لگائے گئے تاہم صرف کراچی سے ہی نہیں بلکہ لاہور اور اسلام آباد جیسے شہروں کے مشہور ریسٹورنٹس نے بھی یہاں اپنے اسٹالز لگائیں۔
فیسٹیول میں آپ اٹالين ، چائنز، تھائی ، امريکن ڈشز کے ساتھ ساتھ بریانی اور چپلی کباب جیسے ديسی کھانوں کا بھی لطف اٹھا سکتے ہیں ۔
چکن اسٹیک چمی چوری ساس
مارش میلو ڈونٹس
اٹالین پیزا ڈو
چپلی کباب
افغانی بوٹی
فیسٹیول میں میوزک کانسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جہاں پہلے دن معروف گلوکار عاصم اظہر سمیت دیگر گلوکاروں نے پرفارم کیا ۔
فیسٹول میں بچوں کی تفریح کے لیے بھی خاص انتظام کیا گیا ہے۔
فیسٹیول میں جانے کیلئے اہم معلومات
ایک فرد کے ٹکٹ کی قیمت 600 روپے ہے جبکہ اسے آن لائن بھی خریدا جا سکتا ہے۔
ٹکٹ کاؤنٹر پر رش کو روکنے کے لیے دو کاؤنٹر بنائے گئے ہیں جن میں ایک صرف خواتین کے لیے ہے ۔
فیسٹیول میں فیملی کے بغیر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے
فیسٹیول کے اوقات ساڑھے 12 بجے سے رات ساڑھے دس بجے تک مقرر کئے گئے ہیں ۔
گاڑیاں مختص کی گئی جگہ کے بجائے روڈ پر پارک کرنے کی وجہ سے آپ کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے تو بہتر ہوگا آپ وقت سے تھوڑا پہلے نکلیں اور دیئے گئے راستے کو سمجھ لیں ۔
Comments are closed on this story.