Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: کوچنگ سینٹر میں ساتھی کی فائرنگ سے طالبعلم قتل

ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا آشان میواتی دوران علاج دم توڑ گیا
شائع 06 جنوری 2023 06:25pm
مقتول طالبعلم آشان۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
مقتول طالبعلم آشان۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں واقع کوچنگ سینٹر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

فائرنگ سے طالبعلم زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دوران علاج دم توڑ گیا، مقتول کی آشان میواتی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کوچنگ سینٹر میں طلبہ کا جھگڑا ہوا تھا جس کے پیش نظر لڑکوں نے کوچنگ سینٹر میں کلاشنکوف سے فائرنگ کی۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے مابین کل جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد صلح صفائی کرادی تھی، دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لئے جائے وقعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے ہیں۔

firing

karachi

Sindh Police