نااہلی کے باوجود پارٹی سربراہ رہنے پر الیکشن کمیشن کا عمران خان کو نوٹس
اسلام آباد: نااہلی کے باوجود پارٹی سربراہ رہنے پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت یا ان کے وکیل کو 11 جنوری کو صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نااہلی کے باوجود آپ پی ٹی آئی کے چئیرمین ہیں، لہذا مقررہ تاریخ کو عمران خان خود یا ان کے وکیل الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہو کر وضاحت کریں۔
نوٹس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کا تذکرہ کیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں رہ سکتا۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کے ذریعے نوٹس بنی گالہ کے پتے پر عمران خان کو بھجوایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اثاثوں سے متعلق غلط بیانی پر عمران خان کو نا اہل قرار دیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.