Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رحیم یارخان میں پُر اسرار بیماری کے باعث ایک ہی خاندان کے 12 افراد چل بسے

موت کی وجہ سامنے آگئی
شائع 06 جنوری 2023 02:03pm

رحیم یار خان میں پُر اسرار بیماری کے باعث ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی موت کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

رحیم یار خان کے علاقے رکن پور میں پراسرار بیماری میں 6 بچوں 4 خواتین سمیت 12 جاں بحق افراد ہوئے۔

محکمہ صحت کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حسن کا کہنا ہے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں شیخ زید اسپتال پرنسپل اور محکمہ صحت کی تحقیقاتی کمیٹی نے بیماری کو تشخیص کرلیا۔

علامات اور رپورٹس کی روشنی میں گردن توڑ بخار(سرسام) جاں بحق افراد کی موت وجہ بنی جبکہ متعلقہ آبادی اور اس کے مضافات میں خوراک پانی اور خون کے نمونے حاصل کرکے مزید تشخیص کیلئے لیب بھجوائے ہیں۔

متاثرہ آبادی اور ملحقہ علاقوں میں خون کی سیمپلنگ اور رہائشی افراد کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے تاہم مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیمیں علاقے میں صحتِ عامہ سے متلعق اقدامات کررہی ہیں۔

rahim yar khan

Virus