Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کابینہ کی بلدیاتی کونسلز کیلئے مخصوص نشستوں کی منظوری

یہ مخصوص نشستیں 6 کیٹیگریز کے لئے ہیں
شائع 06 جنوری 2023 12:07pm
سندھ کابینہ فوٹو۔۔۔۔ فائل
سندھ کابینہ فوٹو۔۔۔۔ فائل

سندھ کابینہ نے بلدیاتی کونسلز کے لئے مخصوص نشستوں کی منظوری دے دی۔

سندھ کابینہ کے مطابق یہ مخصوص نشستیں 6 کیٹیگریز کے لئے ہیں، ان میں خواتین، نوجوان، مزدور، کسان، غیرمسلم، خصوصی افراد، مزدور اور ٹرانسجینڈر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے تخفیف غذائیت پروگرام کا کنٹرول پی پی ایچ آئی کو دینے کی منظوری دے دی،سندھ حکومت نے ایکسلریٹڈ ایکشن پلان کے تحت غذائی ایمرجنسی پروگرام 2016 میں شروع کیا تھا۔

محکمہ صحت نے ایکسلریٹڈ ایکشن پلان کے عالمی بینک کے اہداف کو حاصل کیا ہے، سال 23-2022 کے لئے 2.9 ارب کا بجٹ مختص ہے، اب غذائی قلت پروگرام کے یونٹ کو پی پی ایچ آئی چلائے گی۔

CM Sindh

karachi

sindh cabinet

Syed Murad Ali Shah

Municipal Councils