Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ایم کیو ایم کا ہنگامی اجلاس جاری

ایم کیو ایم کا حلقہ بندیوں کے موقف پر قائم رہنے، احتجاج کا فیصلہ، ذرائع ایم کیو ایم
شائع 05 جنوری 2023 03:22pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کراچی میں بہادرآباد مرکز پر ایم کیو ایم کا ہنگامی اجلاس خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں جاری ہے۔

ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا حلقہ بندیوں کے موقف پر قائم رہنے اور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت خالد مقبول صدیقی کر رہے ہیں جبکہ رابطہ کمیٹی کا حلقہ بندیوں کے مؤقف پرقائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رابطہ کمیٹی کسی بہانے اور وعدے پرموقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور اجلاس میں 9 تاریخ کے احتجاج کی تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید بتایا کہ رابطہ کمیٹی کا حیدرآباد میں بھی احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی سندھ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے فیصلوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

local bodies election

PPP

MQM Pakistan