Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ حکومت کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ

منشیات کا کاروبار ناقابل برداشت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2023 01:42pm
فوٹو۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔ ٹوئٹر

سندھ حکومت نے منشیات اور اس سے منسلک کی تمام چیزوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء، ناصر شاہ، شرجیل میمن، مرتضیٰ وہاب، کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص اور آئی جی پولیس غلام نبی میمن شریک ہوئے ۔

اس کے علاوہ سیکریٹری داخلہ سعید منگنیجو، پرنسپل سیکریٹری جتوئی ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، پروسیکیوٹر جنرل سندھ، انٹیلی جنس اداروں کے صوبائی سربراہاں اور دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔

اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ منشیات کا کاروبار ناقابل برداشت ہے۔

اس کے علاوہ مراد علی شاہ نے ڈرگ کی اسمنگلنگ اور پھلانے والوں کے خلاف آپریشن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انٹی نارکوٹکس فورس کو اسمنگلنگ کے خلاف آپریشن میں ساتھ رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ نشہ کرنے والے اسٹریٹ کرائم میں بھی ملوث ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ان کی بحالی سے اسٹریٹ کرائم نا صرف کم ہوگا بلکہ ان کو کارآمد شہری بنانے میں مدد ملے گی ۔

علاوہ ازیں سیکیورٹی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے، ہمیں ایک مرتبہ پھر اپنی سکیورٹی انتظامات ، انٹیلی جنس سسٹم اور ٹارگیٹڈ آپریشن مزید بہتر کرنا ہے۔

CM Sindh

karachi

drugs

Syed Murad Ali Shah

apex committee