Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الہٰی دونوں صورتوں میں وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے، ترجمان پی ڈی ایم

پنجاب حکومت کی رپورٹ میں عمران اسماعیل کی شلوار سے نکلی 4 گولیوں کا ذکر نہیں
شائع 05 جنوری 2023 12:26pm
فوٹو۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر
فوٹو۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لے یا نہ لے دونوں صورتوں میں وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔

ایک بیان میں ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان کی9 جنوری کو اعتماد کا ووٹ لینا صرف خبر کی خبر رہے گی،عمران خان کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا اور بیانیہ ایک بار پھر جھوٹا نکلا، پنجاب حکومت کی فرانزک رپورٹ میں عمران اسماعیل کی شلوار میں سے نکلی ہوئی 4گولیوں کا بھی کوئی ذکر نہیں ہے، پتہ نہیں گولیاں ڈسپرین کی تھیں یا پیناڈول کی؟ ۔

حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ سنا ہے کہ عمران خان نے جڑواں شہر کے مکین سے ملنے کی کوشش کی مگر وہاں سے نمبر بند یا مصروف ملا، پنجاب حکومت کی فرانزک رپورٹ سے ثابت ہوا کہ خان صاحب کو چار تو کیا ایک گولی بھی نہیں لگی۔

انہوں نے کہا کہ قانون میں فواد چوہدری کی پریس کانفرنس نہیں پنجاب فرانزک رپورٹ قابل قبول ہے۔

PDM

اسلام آباد

imran khan

Chaudhry Pervaiz Elahi

hafiz hamdullah