Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

آرمی چیف ریاض پہنچ گئے، سعودی وزیردفاع سے ملاقات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

شہزادہ خالد بن سلمان کی عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2023 10:03am
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہےجس میں پاک سعودی فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور پائیداری پر زور دیا گیا، فوجی اور دفاعی تعاون، انہیں بڑھانے اور سپورٹ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مشترکہ تشویش کے اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد عرفان سمیت دیگراعلیٰ حکام بھی شریک تھے ۔

سعودی وزیر دفاع نے سید عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

ملاقات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پاک سعودی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک سعودی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

یاد رہے آرمی چیف بننے کے بعد جنرل سید عاصم منیر کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

سعودی وزیر دفاع شہزاد خالد بن سلمان نے ٹویٹ کی کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی،ہم نے اپنے برادر ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر زود دیا،دوطرفہ فوجی اور دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا اور اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ

دوسری جانب آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورہ پر ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف 4 سے 10 جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کےدورے پر ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے دونوں ممالک کی سینئر قیادت سے ملاقات کریں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دوطرفہ برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت فوجی اور سیکیورٹی سے متعلق دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

COAS

saudi arabia defence minister

prince khalid bin salman

syed asim munir