ملاپ کرکے مہاجروں کے جذبات مجروح نہیں کرسکتا، آفاق احمد
مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے نہ ماضی میں کوئی تعلق رہا ہے اور نہ آئندہ رہے گا، میں ملاپ کرکے اپنے مہاجروں کے جذبات مجروح نہیں کرسکتا۔
اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے بلدیاتی الیکشن سے قبل جلد نئی بندیاں کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل جلد نئی حلقہ بندیاں ہونی چاہیے۔
آفاق احمد نے تمام قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری جنگ اقتدار کے لئے نہیں، مہاجروں کے لئے ہے۔ میں ملاپ کرکے مہاجروں کے جذبات مجروح نہیں کرسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کراچی میں کاروباری اوقات کار محدود کرنے سے متعلق حکومتی تمام فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں۔ کراچی میں جلد کاروبار بند کروانا ظلم ہے، وفاق اپنے تمام فیصلے آئی ایم ایف کے دباؤ میں کر رہا ہے۔ جن کا مقصد کراچی کو حاصل کرنا ہے۔
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے سٹریٹ کرائم پر پولیس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پولیس کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کو لگام ڈالنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ کراچی پولیس چیف کہتے ہیں ڈکیتی کے دوران شہری مزاحمت نہ کریں، گزشتہ سال چھپن افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا مطالبہ ہے کہ اس شہر کے لوگوں کو اسلحہ لائسنس دیا جائے، سندھ حکومت عوام کو اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ رکھنے کی اجازت دے۔
Comments are closed on this story.