Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وزیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

خالد لانگو پر میگا کرپشن کیس میں ملوث ہونے کا الزام ہے، کوئٹہ کی احتساب عدالت خالد لانگو کو سزا سنا چکی ہے۔
شائع 03 جنوری 2023 10:44pm

سابق وزیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔

خالد لانگو نے کوئٹہ میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات میں آصف زرداری نے خالد لانگو کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

خالد لانگو نے آصف علی زرداری کو خالق آباد کی بلوچی چادر بھی پہنائی۔

خالد لانگو پر میگا کرپشن کیس میں ملوث ہونے کا الزام ہے، کوئٹہ کی احتساب عدالت خالد لانگو کو سزا سنا چکی ہے۔

PPP

Khalid Langove