Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایم کیو ایم نے 9 جنوری کو احتجاج کا اعلان کردیا

ہم سب کو اس احتجاج کی دعوت خود جا کر دیں گےِ خالد مقبول صدیقی
اپ ڈیٹ 03 جنوری 2023 09:23pm

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمیں سب سے زیادہ قیمتی یہ تحریک ہے، اس حوالے سے مختلف سیاسی پارٹیوں کو دعوت دی ہے، نو جنوری کو احتجاج کے لئے اپنے گھروں سے نکلیں گے۔

جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم سب کو اس احتجاج کی دعوت خود جا کر دیں گے، میں پی پی پی سے بھی کہوں گا کہ اگر آپ سندھ میں حکومت چاہتے ہیں تو ہمارا ساتھ دیجیے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم انتخابات کے لئے تیار ہیں، انتخابات کی تیاری کریں، اگلے خود ہی راستہ چھوڑ دیں گے، ہم آج رات سے ہی دعوت کا کام شروع کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پری پول رگنگ ہو چکی ہے،ہم جعلی مردم شماری اور بوگس ووٹر لسٹوں والے انتخانات نہیں چاہتے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ایم کیو ایم کا وفد کل دوپہر ایک بجے ادارہ نور الحق کا دورہ کرے گا، ایم کیوایم کا وفد کل جماعت اسلامی کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دے گا۔

PSP

protest

MQM Pakistan