Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خانیوال میں فائرنگ، حساس ادارے کے دو افسر جاں بحق

ملزمان فرار ہونے میں کامیاب
اپ ڈیٹ 03 جنوری 2023 08:01pm

منگل کو جنوبی پنجاب میں فائرنگ کے نتیجے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کے دو افسران کو شہید کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کے ڈائریکٹر اور انسپکٹر کو اس وقت نشانہ بنایا جب اہلکار خانیوال کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھے۔

ڈائریکٹر کی شناخت محمد نوید صادق کے نام سے ہوئی جو ایک ڈیکوریٹڈ آفیسر ہیں۔

اگست 2020 میں، نوید صادق انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے پہلے افسر بنے جنہیں ستارہ شجاعت سے نوازا گیا، جو پاکستان میں بہادری کا دوسرا سب سے بڑا سول اعزاز ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان کو ملک کے مختلف حصوں میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کا سامنا ہے۔

ملک بھر میں دہشت گردی میں حالیہ اضافے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا ایک روز قبل اجلاس ہوا تھا جس میں دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

این ایس سی کا اجلاس ملک میں متعدد دہشت گرد حملوں کے بعد ہوا۔

بلوچستان میں ہونے والے ایک دن میں متعدد دھماکوں میں پاک فوج کے پانچ اہلکار شہید اور ایک درجن سے زائد شہری زخمی ہوئے تھے۔

ایک اور واقعے میں گزشتہ ماہ اسلام آباد کے سیکٹر I-10/4 میں ایک خودکش حملہ آور نے کار کو دھماکے سے اڑا کر ایک پولیس اہلکار کو شہید کر دیا تھا۔

firing

CTD

Khanewal