Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد خود کش دھماکہ، حملہ آور کی شناخت ہوگئی

شناخت موقع سے ملنے والے موبائل سم سے ہوئی جو اسی کے نام پر تھی۔
شائع 03 جنوری 2023 07:00pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد میں 23 دسمبر کو خودکش دھماکہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کی شناخت موقع سے ملنے والے موبائل سم سے ہوئی جو اسی کے نام پر تھی۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور کا نام ثاقب الدین اور عمر بائیس سال ہے جو کرم ایجنسی کا رہائشی تھا۔

ثاقب الدین نے 22 دسمبر کو کرم سے صوابی کا سفر کیا، حملہ آور نے رات صوابی میں گزاری اور صبح اسلام آباد پہنچا۔

خودکش حملہ آور 12 کلو گرام بارود سے بھری جیکٹ پہنے ہوئے تھا، جسے راولپنڈی کے رہائشی نے مدد فراہم کی۔

اسلام آباد

suicide attack

Suicide Bomber