Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں مبینہ خودکش حملہ آور کارروائی سے پہلے گرفتار

ملزم کے دو سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی
شائع 03 جنوری 2023 06:56pm

سیکیورٹی اداروں اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اسلام آباد نے مبینہ خودکش حملہ آور کو کارروائی سے پہلے گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشتگرد ذاکر اللہ کو تصویر جاری ہونے کے بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے دو سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم تھانہ ترنول کی حدود میں پہنچ گیا تھا۔

تیس دسمبر کو دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کی گئی تھی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممکنہ خودکش بمبار کی تصویر بھی جاری کی تھی۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ممکنہ دہشت گرد ذاکر خان ولد لائق جس کا تعلق خیبر پختون خوا سے ہے۔ دہشت گردی کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا۔

اسلام آباد

CTD

suicide attack

Suicide Bomber