معظم کی موت اونچائی سے چلنے والی گولی سے ہوئی، رپورٹ میں انکشاف
وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی فارنزک رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے، فارنزک سائنس لیبارٹری کو 33 شواہد پارسل میں بھجوائے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان کو گولیوں کے تین ٹکڑے اور ایک دھاتی ٹکڑا لگا، فارنزک کیلئے 10 گولیوں کے خول بھجوائے گئے تھے۔ شواہد، سی سی پی او آفس لاہور،ڈی پی او وزیرآباد کی جانب سے بھجوائے گئے، جبکہ کچھ شواہد جےآئی ٹی کے ممبران کی جانب سے بھی بھجوائے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کے کنٹینر پر بائیں طرف سے فائر کیے گئے تھے۔
واقعے میں جاں بحق ہونے والے معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی، جس کے مطابق معظم گوندل کے سر کے پیچھے گولی لگی جو ماتھے سے باہر نکلی۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ معظم پر گولی اونچائی سے فائر ہوئی جس سے موت ہوئی۔
Comments are closed on this story.