Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے اور رہے گی، آصف زرداری

معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرلیا جائے گا، سابق صدر
اپ ڈیٹ 03 جنوری 2023 11:26am
آصف زرداری (فوٹو: اے ایف پی/فائل)
آصف زرداری (فوٹو: اے ایف پی/فائل)

کراچی میں بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں کے معاملے پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے اور رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے ایم کیو ایم وفد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرلیا جائے گا۔

آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کیلئے وقت بھی مانگ لیا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کا ہونے والا جنرل ورکرز اجلاس اہمیت حامل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم جنرل ورکرز اجلاس میں حکومت سے علیحدہ ہونے سمیت دیگر آپشنز پر کارکنان سے رائے لے گی۔

Asif Ali Zardari

PPP

MQM Pakistan

Sindh Local Government Election