Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

باجوڑ میں مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق

حادثے میں خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے
شائع 03 جنوری 2023 08:55am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

باجوڑ میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلےدب کر 6 بچے جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت افراد زخمی ہوگئے ۔

ضلع باجوڑ کے علاقے خارعید گاہ کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں مکان کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر 6 بچےجاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں خاتون اوربچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینسں، ڈیزاسٹر ویکل اور ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملبے تلے دبے 6 جاں بحق بچوں اور 6 شدید زخمی افراد کو نکالا۔

ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کر دیا ہے۔

bajor

house roof collapse

child dead