Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیوایم کے تحفظات، پی پی پی نے قانونی ٹیم کو تیاری کیساتھ بلاول ہاؤس بلا لیا

وفاقی حکومت کا 7رکنی وفد بلاول ہاؤس کراچی آئے گا
شائع 02 جنوری 2023 02:40pm
تصویر/ فیس بُک
تصویر/ فیس بُک

ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات سننے کیلئے پیپلز پارٹی نے آج شام 7 بجے قانونی ٹیم کو تیاری کے ساتھ بلاول ہاؤس بلا لیا ہے۔

اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات سُنے جائیں گے جس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پی پی رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے، جبکہ وفاقی حکومت کا 7 رکنی وفد بلاول ہاؤس کراچی آئے گا۔

ملاقات میں پہلے پی پی رہنما آپس میں مشاورت کریں گے اور تمام اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوں گے، جن میں اسعد محمود، خالد مگسی، راناثنااللہ ایاز صادق شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئرخالد مقبول اورامین الحق شریک بھی شریک ہوں گے، ایم کیوایم نے نئی حلقہ بندیوں نہ ہونے پرالگ ہونے کی دھمکی دی ہے۔

PPP

MQM Pakistan

Pakistan Peoples Party

Sindh Local Government Election

mqm reunification