Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مونس الہی کے مبینہ فرنٹ مینز کیخلاف انکوائری شروع

فرنٹ مینز کے اکاؤنٹس سے رقم منتقل ہوئی، ذرائع ایف آئی اے
شائع 02 جنوری 2023 12:39pm
تصویر/ فیس بُک
تصویر/ فیس بُک

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) مونس الہی کے مبینہ فرنٹ مینز کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد قیصر، ارم امین اور ارشد اقبال کے اکاونٹس سے مونس الہی اوران کی فیملی کے دیگر افراد کے اکاونٹس میں رقم منتقل ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ارم امین مونس الہی کی کمپنی میں کام بھی کرتی ہیں جبکہ ایف آئی اے نے مذکورہ افراد کے اکاونٹس بھی پر انکوائری کا آغازکردیا ہے۔

PMLQ

Monis Elahi