Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ رینجرز، پولیس کی مشترکہ کاروائی، ایم کیو ایم لندن گروپ کے 3 ملزمان گرفتار

ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن رئیس مما اور حامد پیا گروپ سے ہے، ترجمان رینجزر
شائع 02 جنوری 2023 10:05am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

سندھ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تینوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن رئیس مما اور حامد پیا گروپ سے ہے، جو لانڈھی، کورنگی اور ابراہیم حیدری میں ڈکیت گروہ چلاتے تھے۔

ترجمان رینجزر کے مطابق گرفتار ملزمان میں شکیل عرف کالا، طارق جمیل عرف جوائینٹ، شہزاد عرف باڑے والا شامل ہے، جن کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اورموٹر سائیکل برآمد کرلیا ہے۔

تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2 افراد کو اغوا کے بعد قتل کیا، جبکہ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ قتل کی واردات میں فیصل مینڈک نامی ملزم بھی شامل تھا۔

مزید بتایا کہ قتل کئے جانیوالے حضرت خان اور دوست محمد کو لانڈھی سے اغوا سے کیا گیا تھا، ملزمان کو بمعہ اسلحہ، ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

Sindh Rangers

rangers

Karachi Crime