Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سمیت سندھ بھر موسم سرما کی تعطیلات ختم، اسکولزکھل گئے

اسکولوں میں بچوں کی حاضری کم نظرآرہی ہے
شائع 02 جنوری 2023 09:10am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں۔

صبح سویرے سوئیٹر پہنے اسکول کے بستوں کے ساتھ بچوں نے ایک بار پھر اسکولوں کا رخ کرلیا ہے جبکہ پہلے روز تعلیمی اداروں میں بچوں کی حاضری کم نظر آئی۔

خیال رہے کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں 6 جنوری اور آزاد کشمیر میں سرکاری ونجی تعلیمی ادارے 8 جنوری کو کھلیں گے۔

Schools

Sindh Education

Reopen School