Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈکیتوں کے ہاتھوں وزیراعلیٰ سندھ کا پروٹوکول آفیسرلُٹ گیا

آفیسرکے ساتھ کینیڈا سے آئے مہمان بھی لٹ گئے
شائع 02 جنوری 2023 08:42am
جوہرآباد تھانے کی حدود میں آفیسرکو لوٹا گیا - تصویر/ سوشل میڈیا
جوہرآباد تھانے کی حدود میں آفیسرکو لوٹا گیا - تصویر/ سوشل میڈیا

کراچی میں جوہرآباد تھانے کی حدود میں وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول آفیسر مسرور وارثی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

ڈکیتوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے پروٹوکول آفیسر کے ساتھ کینیڈا سے آئے مہمان کو بھی نہ بخشا اور وہ بھی اپنے قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔

واردات کے لیے 2 موٹرسائیکلوں پرسوار4 ڈاکوؤں نے گلی کے کونے پرلوٹ مارکی ساتھ ہی ہوٹل پربیٹھے افراد سے بھی ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین لیا۔

ڈاکو10 سے زائد افراد سے موبائل فونز، نقدی لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے جبکہ واقعے کی رپورٹ جوہر آباد تھانے میں درج کرادی گئی ہے۔

CM Sindh

Syed Murad Ali Shah