Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا دوسرا دور جاری، اہم فیصلے متوقع

اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری اور سول حکام شریک ہیں
اپ ڈیٹ 02 جنوری 2023 05:10pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پیر کو دوبارہ ہو رہا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائن کی منظوری دے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس میں ملکی سلامتی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں زیر غور آنے والی تجاویز پر اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں حساس اداروں کے حکام اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائن کی منظوری دے گی، دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی۔

اجلاس میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے نیا آپریشن پلان بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

جمعہ کے روز تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا عزم ظاہر کیا گیا تھا۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

National Security Committee

Prime Minister of Pakistan