Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹیبلشمنٹ نے 3 ارکان کو اعتماد کے ووٹ میں نیوٹرل رہنے کا کہا، عمران خان

اسٹیبلشمنٹ میں تاحال سابق جنرل کا سیٹ اپ کام کررہا ہے، عمران خان
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2023 05:56pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حسین حقانی کو جنرل باجوہ نے لابنگ کیلئے امریکا میں ہائر کیا تھا، ڈونلڈ لو کو پاکستان سے سبق پڑھایا گیا۔

حسین حقانی میرے خلاف کیمپین اور جنرل باجوہ کی تشہیر کرتے رہے۔

لاہور کے زمان پارک میں واقع رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کو اکٹھا کیا جارہا ہے اور باپ کو پیپلز پارٹی میں شامل کرایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا نام ایک آدمی ہے۔ تین ارکان کو اسٹیبلشمنٹ نے اعتماد کے ووٹ میں نیوٹرل رہنے کا کہا، اسٹیبلشمنٹ میں تاحال جنرل باجوہ کا سیٹ اپ کام کررہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ٹرمپ حکومت نے تاریخی استقبال کیا۔

پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ جنرل باجوہ احتساب نہیں کرنا چاہتے تھے، احتساب نہ ہونے پر جنرل باجوہ سے تعلقات خراب ہوئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں جا کر کیا کریں گے، کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی خاتون خانہ ہیں، ہم آڈیو لیکس سے نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں شفاف الیکشن ہوں، پائیدار حکومت بنے، شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا، اسٹیبلشمنٹ بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ بلاول بھٹو کو افغانستان کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں، موجودہ افغان حکومت کے ساتھ بہترین تعلقات تھے.

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی بیچ کر ڈالرز کمائے جا سکتے ہیں، مشرف نے بھی دہشت گردی بیچ کر ڈالرز کمائے، لیکن 80 ہزار جانوں کا ضیاع ہوا۔

نجم سیٹھی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ کی الف ب بھی نہیں معلوم، رمیز راجہ کے دور میں پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچی، رمیز راجہ نے پیسے بچائے اور یہ لٹا رہے ہیں، نجم سیٹھی کو لانے کے لئے پی سی بی کا آئین تبدیل کر دیا۔

pti

imran khan

Establishment