Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف کا آصف زرداری، فضل الرحمان سے رابطہ

رہنماؤں کے درمیان وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر تبادلہ خیال۔
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2023 04:35pm

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب کی صورتِ حال کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے۔

وزیراعظم اور آصف زرداری کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں سیاسی صورتِ حال، وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ اور ملکی اقتصادی صورتِ حال پر بات چیت ہوئی اور جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آصف زرداری سے رابطے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے بھی رابطہ کیا اور درج بالا موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں میں اتحادیوں کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق ہوا ہے۔

PDM

Shehbaz Sharif

Asif Ali Zardari